نئی دہلی، 7مئی (سیاست ڈاٹ کام) دہلی کے وزیراعلی اروند کجریوال نے دہلی پولیس کے کانسٹبل امیت کی کورونا سے موت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے انکی شہادت کو سلام کیا اور کہاکہ ان کے کنبہ کو ایک کروڑ روپے کی اعزازی رقم دی جائے گی۔ کجریوال نے کہا کہ امیت نے اپنی جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے کورونا کی اس وباکے وقت ہم دہلی والوں کی خدمت کرتے رہے ۔
