امیدواروں کی قسمت کا آج فیصلہ

   

Ferty9 Clinic

کورٹلہ میں تینوں امیدواروں کو کامیابی کی امید، تجسس برقرار

کورٹلہ۔/2 ڈسمبر ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حلقہ اسمبلی کورٹلہ میں بھارتیہ جنتا پارٹی ، بی آر ایس پارٹی، کانگریس آئی پارٹی کے امیدواروں کی کامیابی کو لیکر عوام کا تجسس برقرار ہے۔ کانگریس پارٹی کے امیدوار جواڑی نرسنگ راؤ ، بی آر ایس امیدوار کلوا کنٹلہ سنجے ، بھارتیہ جنتا پارٹی کے امیدوار دھرم پوری اروند کی کامیابی کو لے کر پارٹیوں کے قائدین و کارکن پرامید ہیں۔ حلقہ اسمبلی کورٹلہ میں جملہ 240000 ووٹرس پائے جاتے ہیں۔ 30 نومبر بروز جمعرات ہوئی پولنگ میں 73 فیصد رائے دہی درج کی گئی۔ جواڈی نرسنگ راؤ کانگریس ، بی آر ایس کے کلوا کنٹلہ سنجے کی کامیابی کا دارومدار مسلم ووٹرس پر ہے وہیں دھرم پوری اروند رکن پارلیمنٹ نظام آباد بھارتیہ جنتا پارٹی امیدوار ہندو ووٹرس پر انحصار کررہے ہیں۔ تینوں امیدواروں کے حامیوں کو پرجوش دیکھا جارہا ہے اور سبھی اپنی اپنی پارٹی کی کامیابی کیلئے پُرمید ہیں۔ حلقہ اسمبلی کورٹلہ میں 2014 ، 2018 کے الیکشن کے برخلاف 2023 کے الیکشن میں حلقہ اسمبلی کورٹلہ میں کانگریس پارٹی کی لہر دیکھی گئی۔ کانگریس پارٹی اور بی آر ایس پارٹی امیدواروں کی جیت کا درومدار مسلم ووٹرس پر ہے۔