امیدواروں کے خلاف مقدمات میں تلنگانہ چوتھے مرحلہ میں سرفہرست

   

کانگریس، بی جے پی اور بی آر ایس امیدواروں کے خلاف سنگین مقدمات
حیدرآباد۔/12مئی، ( سیاست نیوز) لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں کی 96 نشستوں کیلئے جملہ 1710 امیدوار میدان میں ہیں ان میں سے 274 امیدواروں کے خلاف سنگین جرائم کے تحت مقدمات درج ہیں ان میں سے بیشتر امیدواروں کا تعلق تلگو ریاستوں سے ہے۔ اسوسی ایشن فار ڈیموکریٹک ریفارمس کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق تلنگانہ میں کانگریس کے 5 امیدواروں کے خلاف مقدمات درج ہیں جبکہ بی جے پی کے 7 اور بی آر ایس کے 5 امیدواروں کے خلاف مقدمات کا الیکشن کمیشن کے حلفنامہ میں ذکر کیا گیا۔ کانگریس کی اے سوگنا کے خلاف 10 مقدمات درج ہیں جبکہ نیلم مدھو 20 ، ملوروی 9 ، ولی اللہ سمیر 9 ، ڈی ناگیندر 7 اور سی ایچ کرن کمار ریڈی کے خلاف 4 مقدمات درج ہیں۔ بی جے پی کے بنڈی سنجے کے خلاف 30 مقدمات ہیں۔ ڈی اروند 18 ، ایٹالہ راجندر 15 ، رگھونندن راؤ 7 ، وشویشور ریڈی 4 ، ڈی کے ارونا 2 ، مادھوی لتا کے خلاف ایک مقدمہ درج ہے۔ بی آر ایس کے اے سکو کے خلاف 10 مقدمات ہیں۔ ڈاکٹر پراوین کمار 5 ، جی سرینواس یادو 4 اور ایم کویتا کے خلاف 3 مقدمات ہیں۔ مجلس کے اسد اویسی کے خلاف 8 مقدمات درج ہیں۔ وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے وجئے سائی ریڈی 26 ، بی چندر شیکھر 7 ، سریش بابو 7 ، بھاسکر ریڈی 6 اور اویناش ریڈی کے خلاف دو مقدمات درج ہیں۔ تلگودیشم کے ایم سری بھارت 5 ، بی کے پارتھا سارتھی 3 ، مہیش کمار 2 اور چندر شیکھر کے خلاف دو مقدمات درج ہیں۔ جنا سینا کے دو امیدواروں کے خلاف مقدمات کا حلفنامہ میں ذکر کیا گیا۔ چوتھے مرحلہ کے 10 دولت مند ترین امیدواروں میں 8 کا تعلق تلگو ریاستوں سے ہے جبکہ دو مغربی بنگال سے تعلق رکھتے ہیں۔ آندھرا پردیش میں گنٹور لوک سبھا حلقہ کے تلگودیشم امیدوار ڈاکٹر چندر شیکھر کے اثاثہ جات 5705 کروڑ کے ہیں۔ چیوڑلہ سے بی جے پی امیدوار کے وشویشور ریڈی کے اثاثہ جات 4568 کروڑ کے ہیں۔ نیلور سے تلگودیشم امیدوار پربھاکر ریڈی نے 716 کروڑ کے اثاثہ جات کا انکشاف کیا ہے۔ انکا پلی سے بی جے پی امیدوار سی ایم رمیش کے اثاثہ جات 497 کروڑ کے ہیں۔1