امیدوار کون ہے ، یہ نہ دیکھیں، کمل کے نشان پر بٹن دبائیں: مودی

   

سندر نگر:ہماچل پردیش اسمبلی انتخابات کے سلسلے میں تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین تیز رفتار ریلیاں نکال رہے ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ 5 نومبر کو ہماچل پردیش کے سندر نگر میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کیا۔اس دوران انہوں نے کہا کہ امیدوار نہیں، صرف کمل کا نشان یاد رکھیں، جب دیکھیں گے تو سمجھ لیں کہ مودی جی آپ کے پاس آئے تھے۔ مودی نے کہا کہ ہم نے ون رینک ون پنشن کو لاگو کیا ہے۔ ہم نے فوجی خاندانوں کو 60 ہزار کروڑ روپے دیئے۔انہوں نے کہا کہ کانگریس کا کردار جھوٹے وعدے کرنا ہے۔ وہ آپ کو ون رینک ون پنشن کے نام پر دھوکہ دیتی تھی۔ اس الیکشن میں بھی وہ آپ سے وعدے کرنے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ اس پر بھروسہ نہ کریں۔ مودی نے الزام لگایا کہ کانگریس نے دفاعی شعبے میں ملک کا پہلا گھوٹالہ کیا ہے۔