امیدپورٹل میں وقف کا اندراج، اہم موقع، عجلت کریں

   

Ferty9 Clinic

محبوب نگر میں شعور بیداری پروگرام، نوجوانوں سے آگے آنے کی خواہش، شیخ شجاعت علی جماعت اسلامی و دیگر کا خطاب

محبوب نگر۔14 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) شعور بیداری پروگرام برائے PORTAL UMEED، 13 نومبر بروز جمعرات بعد نماز مغرب الماس فنکشن ہال محبوب نگر پرمنعقد ہوا۔ اس اجلاس میں کثیر تعداد میں مساجد و مدارس، درگاہ و دیگر اداروں کے ذمہ داران نے شرکت کی۔ فخرالدین علی احمد ریاستی سکریٹری شعبہ ملی امور جماعت اسلامی ہند تلنگانہ مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی اور مخاطب کیا۔ انھوں نے آن لائن پورٹل میں وقف جائیدادوں کے اندراج کی اہمیت کو اجاگر کرنے ہوئے اسکرین پر پاور پوائنٹ پریزینٹیشن کے ذریعہ امید پورٹل کے آن لائن طریقہ کار پر بھی روشنی ڈالی۔ سوالات و جوابات کا موقع بھی دیا گیا۔ سامعین میں شہر محبوب نگر کے علاوہ اطراف و اکناف کے ذمہ داران ملی ادارہ جات نے شرکت کی۔ وقف انسپکٹر محمد ریاض نے امید پورٹل کے تکنیکی طریقہ کار پر روشنی ڈالی۔ شیخ شجاعت علی امیر مقامی جماعت اسلامی ہند محبوب نگر نے اس کل جماعتی اجلاس کے شرکاء کو مبارکباد پیش کی کہ ایک احسن قدم کی تائید کرنے اور ملت کی رہنمائی کے لئے اس کثیر تعداد میں تمام مکاتب فکر کے علماء و دانشوران نے شرکت کی۔اس بات کا اعلان بھی کیا کہ، ملت کے نوجوان جو اس آن لائن پورٹل میں اندراج کے کام میں حصہ لینا چاہ رہے ہوں،وہ آگے آئیں۔ بہت جلد حیدرآباد سے وقف بورڈ کی جانب سے ایک تربیتی اجلاس منعقد کیا جائیگا۔جس سے امید پورٹل کے اندراج کی اس مہم میں کامیابی ممکن ہوگی۔ عبدالہادی ایڈوکیٹ نے تمام سامعین سے گزارش کی کہ اس موقع کو غنیمت جانیں اور اپنی اوقافی جائیدادوں کو آن لائن اندراج کروائیں۔ پروگرام کا آغاز مفتی عبدالرحمن امام مسجد اسحٰق کی تلاوت قرآن سے ہوا،نعت شریف پیش کی گئی۔خالد نوید رکن جماعت نے افتتاحی کلمات پیش کئے۔عبدالعزیز ناظم ضلع جماعت اسلامی محبوب نے شکریہ ادا کیا۔ الیاس مجاہد نوجوان قائد نے نظامت کے فرائض انجام دیے۔ غوث صدر قاضی ،اسکے علاوہ ظہیر ، سمیر جامعی،تقی حسین، نعمت اللہ جمعیۃ اہل حدیث محمد شبیر کانگریس قائد، سعادت اللہ حسینی قائد مجلس نے بھی اظہار خیال کیا۔ایس آئی او کے نوجوانوں میں عزیز،مجاہد، عبد الرافع ذکی جامع مسجد احمد ثناء فرنیچر،سلیمان موتی مسجد ، محسن خان بی آر یس قائد، مجاہد صدیقی نارائن پیٹ، محمد علی دانش جڑچرلہ و سامعین میں معززین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔