امید کا دامن نہ چھوڑیں: امینہ اردغان

   

انقرہ : امینہ اردغان نے کہا کہ زلزلہ زدگان کا درد ہمارا سانجھا درد ہے ،مجھے یقین ہے کہ ان زخموں کا مداوا بننا اور امید کا دامن تھامنا جاری رکھیں گے،میں امدادی کاموں میں حصہ لینے والے تمام افراد کی تہہ دل سے مشکور ہوں ترک خاتون اول امینہ اردغان نے کہا ہے کہ ہم مل کر امید کا دامن تھامے رکھے گے،امدادی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے والوں کی تہہ دل سے مشکور ہوں۔ امینہ اردغان نے سوشل میڈیا پر ضلع دیار بکر اور شانلی عرفا میں زلزلہ زدگان سے ملاقاتوں کی تصاویر شائع کی ہیں۔ امینہ اردغان نے کہا کہ زلزلہ زدگان کا درد ہمارا سانجھا درد ہے ،مجھے یقین ہے کہ ان زخموں کا مداوا بننا اور امید کا دامن تھامنا جاری رکھیں گے،میں امدادی کاموں میں حصہ لینے والے تمام افراد کی تہہ دل سے مشکور ہوں۔ یاد رہے کہ گزشتہ ہفتہ ترکیہ میں آنے والے زلزلے کے بعد ملبے تلے دبے افراد کو بچانے کے لئے امدادی کاروائیاں جاری ہیں۔