امید ہے امریکہ اور روس آئی این ایف معاہدے میں لوٹیں گے : چین

   

بیجنگ، 17 فروری (سیاست ڈاٹ کام ) چین نے امید ظاہر کی ہے کہ امریکہ اور روس درمیانہ فاصلے کے جوہری طاقت (آئی این ایف) معاہدے میں واپس لوٹیں گے ۔کمیونسٹ پارٹی آف چائنا (سی پی سی ) سینٹرل کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے خارجہ امور کمیشن کے ڈائرکٹر یانگ جے چي نے 55 ویں میونک سیکورٹی کانفرنس میں تقریر کرنے کے بعد ہفتہ کو یہ باتیں کہیں۔انہوں نے کہا کہ چین عالمی اسٹریٹجک استحکام برقرار رکھنے کا حامی ہے ۔انہوں نے کہا کہ امریکہ کا اس معاہدہ سے ہٹنے کا یکطرفہ فیصلہ ایک سنگین معاملہ ہے اور اس نے بین الاقوامی برادری کو تشویش میں ڈال دیا ہے ۔