امید ہے کہ امیت شاہ نے کشمیر کی زمینی صورتحال کو بہتر سمجھا ہوگا: عمر عبداللہ

   

Ferty9 Clinic

سرینگر، 27 جون (سیاست ڈاٹ کام ) نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے امید ظاہر کی کہ مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کا دو روزہ ‘دورہ جموں کشمیر’ مرکز کیلئے ریاست کی زمینی صورتحال سمجھنے میں مدد گار ثابت ہوگا۔انہوں نے مرکزی وزیر داخلہ کے دو روزہ دورہ جموں کشمیر کے حوالے سے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا: ‘مرکزی وزیر داخلہ کے دو روزہ دورہ جموں کشمیر کے بعد مجھے امید ہیکہ یہاں کی زمینی صورتحال کو بہتر طور پر سمجھا گیا ہوگا ریاست کے تئیں اپروچ کو تبدیل کرنے کی ضرورت محسوس کی گئی ہوگی’۔بتادیں کہ مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے جموں کشمیر کے دو روزہ دورہ کے دوران ریاست میں حفاظتی صورتحال کا جائزہ لینے ، سالانہ امرناتھ یاترا کی تیاروں کا جائزہ لینے اور ریاست میں بہتر حکومت کاری فراہم کرنے کیلئے اعلیٰ عہدیداروں کیساتھ کئی میٹنگیں کیں۔

سنٹرل ایجوکیشن کی بل لوک سبھا میں منظوری
نئی دہلی ۔ 27جون ( سیاست ڈاٹ کام) لوک سبھا میں آج سنٹرل ایجوکیشن بل منظور کرلیا گیا جس کے تحت 7ہزار مخلوعہ جائیدادوں کو پُر کیا جائے گا ۔ اس طرح کا بل سابق پارلیمنٹ سیشن میں بھی پیش کیا گیا تھا جو بعد میں کالعدم ہوگیا ۔ حکومت کے پھر دوبارہ آرڈیننس کو پیش کیا اور قدیم کوکالعدم کردیا گیا اور بجائے اس کے ایک تازہ سنٹرل ایجوکیشن انسٹی ٹیوٹ ( اساتذہ کو تحفظات) 2019 کو متعرف کیا گیا ۔اس بل کو آج لوک سبھا میں مرکزی منسٹر آف اسٹیٹ ایچ آر ڈی سنجے دوترے نے پیش کیا ۔ اس بل کے تحت سابق تحفظات کوٹہ سسٹم کو بحال کرتے ہوئے یونیورسٹی /کالج کو ایک ہی اکائی تصور کیا جائے گاجو دوسو پوائنٹس روسٹر سسٹم کے تحت ہوگا ۔