ماسکو : روس نے امید ظاہر کی ہے کہ اسرائیل اور حماس انسانی بنیادوں پر اس وقفے کا احترام کریں گے۔ روسی امور خارجہ کی ترجمان ماریا زخارووا نے ماسکو میں ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران اسرائیل اور حماس کے مابین انسانی بنیادوں پر وقفے سے متعلق کہا کہ ہم اس کا خیر مقدم کرتے ہیں جو کہ غزہ کی عوام کے لیے ضروریات زندگی ،ادویات اور ایندھن پہنچانے کا سبب بنے گا۔ ترجمان نے کہا کہ اس مفاہمت کا سہرا قطر اور مصر کی حماس سے بات چیت کو جاتا ہے،امید ہے کہ طرفین اس وقفہ کا احترام کرتے ہوئے انسانی مسائل کے حل اور کشیدگی میں کمی لانے کیلئے ہوشمندانہ کردار ادا کریں گے۔