امید ہے کہ مان لوگوں کی توقعات کے پہاڑ کا بوجھ اٹھا سکیں گے : سدھو

   

Ferty9 Clinic

چندی گڑھ : پنجاب کانگریس کے سابق صدر نوجوت سنگھ سدھو نے آج امید ظاہر کی کہ وزیراعلی بھگونت مان عوام کی توقعات کے پہاڑ کا بوجھ اٹھا سکیں گے ۔اسمبلی انتخابات میں پارٹی اور خود کی سیٹ پر بھی شکست کھاچکے اور ریاستی صدر کے عہدہ سے استعفی دے چکے سدھو نے آج ‘دارشنک’ انداز میں ٹوئٹ کیا کہ سب سے خوش وہ شخص ہوتا ہے ، جس سے کسی کوکوئی توقع نہیں ہوتی۔بھگونت نے توقعات کے درمیان پنجاب میں نئے مافیا مخالف دور کی شروعات کی ہے ۔۔۔ امید ہے کہ وہ کامیاب ہوں گے ، پنجاب کو عوام دوست پالیسیوں سے زندہ کریں گے ۔