پاگل کتا دیگر دو کتوں کو کترنے کے بعد راہگیروں پر تینوں ٹوٹ پڑے
حیدرآباد 21 جنوری (پی ٹی آئی) امیرپیٹ میں آج تین آوارہ کتوں نے تقریباً 18 افراد کو کاٹ لیا۔ متاثرین میں اکثر کم عمر بچے شامل ہیں۔ شبہ کیا جاتا ہے کہ تین کے منجملہ ایک کتا پاگل پن اور دانتوں کے زہر کا شکار بھی ہے۔ یہ پاگل کتا ابتداء میں دیگر دو آوارہ کتوں کو کتر دیا جس کے بعد یہ تینوں کتے راستہ سے گزرنے والوں پر دیوانہ وار حملے کرنے لگے اور تقریباً 2 بجے دوپہر تک تقریباً 18 افراد کو کتر لیا۔ زخمی ہونے والوں میں اسکول سے واپس ہونے والے بچوں کی اکثریت ہے۔ پاگل پن اور دانتوں کے زہر سے مشتبہ طور پر متاثرہ کتے کو چند مقامی افراد نے ہلاک کردیا۔ دیگر دو آوارہ کتوں کو بلدی عملے نے پکڑ لیا۔ زخمیوں کو مختلف دواخانوں میں شریک کرنے کے بعد کتوں کے زہر سے محفوظ رہنے کے انجکشن دیئے گئے۔ ایک خانگی دواخانہ کے ڈاکٹر نے کہاکہ چند متاثرہ افراد کو خصوصی علاج کے لئے سرکاری دواخانوں کو منتقل کیا گیا ہے۔ گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی) کے عہدیداروں نے کہاکہ آوارہ کتوں کو پکڑنے کے لئے استعمال کی جانے والی ایک خصوصی گاڑی کتے پکڑنے کے تجربہ کے حامل افراد کی ٹیم کے ساتھ امیر پیٹ کے محلے کو روانہ کی گئی تھی لیکن مشتبہ طور پر دانتوں کے زہر اور پاگل پن سے متاثر کتا مردہ پایا گیا۔ البتہ دیگر دو آوارہ کتوں کو پکڑ لیا گیا۔ حیوانات کے ایک ڈاکٹر نے کہاکہ ’ہمیں اطلاع موصول ہوئی ہے کہ چند بچوں سمیت 18 افراد زخمی ہوئے ہیں۔