دوحہ ۔ 11 فبروری (ایجنسیز) قطر کے امیری دیوان نے چہارشنبہ کو بتایا کہ ملک کے امیر شیخ تمیم بن حمد آلِ ثانی اور امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ٹیلی فون پر علاقائی کشیدگی اور استحکام کیلئے کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔ٹرمپ اور بنجامن نیتن یاہو کے درمیان جلد ایک ملاقات ہونے والی ہے جس کے بارے میں توقع ہے کہ اسرائیلی وزیرِ اعظم ٹرمپ پر دباؤ ڈالیں گے کہ وہ ایران کے ساتھ امریکی مذاکرات کو وسعت دیں تاکہ تہران کے میزائل ہتھیاروں پر پابندیاں اور اس کے نیوکلیئر پروگرام کے علاوہ دیگر سکیورٹی خطرات بھی گفتگو میں شامل کیے جائیں۔امیرِ قطر کی فون کال اس ملاقات سے پہلے ہوئی ہے۔