امیر ممالک آلودگی اور کچرا کم کریں:یونیسف

   

نیویارک : یونیسف کی ایک تازہ رپورٹ میں یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ امیر ممالک کے اقدامات دنیا بھر میں بچوں اور نابالغوں کے لیے ان کے گھر میں بھی اور باہر بھی، غیر محفوظ حالات پیدا کر رہے ہیں۔ یونیسیف نے ان ملکوں پر آلودگی اور کوڑا کچرا کم کرنے کے لیے روز دیا ہے۔ 49 ممالک میں کیے گئے سروے کے مطابق کیڑے مار ادؤات کے استعمال اور دیگر ماحولیاتی خطرات کی وجہ سے بچوں کی صحت متاثر ہو رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق 20ملین سے زائد بچوں کے جسم میں سیسے کی بھاری مقدار ملی۔ کئی ملکوں میں بچے زہریلی فضا میں سانس لینے پر مجبور ہیں۔