امیر پیٹ میٹرو اسٹیشن سےلڑکی نے چھلانگ لگادی

   

حیدرآباد ۔ 12 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : امیر پیٹ علاقے میں جمعہ کی رات اس وقت سنسنی پھیل گئی جب ایک لڑکی نے میٹرو اسٹیشن سے چھلانگ لگادی ۔ ذرائع کے مطابق ٹولی چوکی کی ساکن 20 سالہ حنا کوچنگ سنٹر میں کام کرتی تھی اور حال ہی میں اس نے اپنی انجینئرنگ کی تعلیم مکمل کی ۔ جمعہ کی رات امیر پیٹ میٹرو اسٹیشن کے سکنڈ فلور سے چھلانگ لگادی ۔ اس واقعہ میں وہ شدید طور پر زخمی ہوگئی ۔ جس کو بنجارہ ہلز کے کارپوریٹ دواخانہ منتقل کیا گیا ۔ ایس آر نگر پولیس نے سی سی فوٹیج کی مدد سے اس واقعہ کی جانچ کی ۔ مزید تحقیقات جاری ہیں ۔۔