حیدرآباد۔ 9 نومبر (سیاست نیوز) شہرکے علاقہ امیرپیٹ میں ایک شخص نے ریوالورنکال سرعام ہنگامہ کردیا۔ اس شخص کی شناخت وینکٹا ناگیندرا ریڈی کے طورپرکی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق وہ زنخوں سے جھگڑا کررہا تھا اوراس نے جھگڑے کے دوران بندوق نکال لی۔ اس دوران پٹرولنگ ڈیوٹی پرموجود دو ملازمین پولیس وہاں پہنچے اور اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر اس کو پکڑنے میں کامیابی حاصل کی جس نے ان دونوں پر بھی بندوق تان لی تھی اورفائرنگ کی کوشش میں تھا۔ کمشنرپولیس نے کانسٹبل سائی کمار اورہوم گارڈ رویندرا بابو کی ستائش کی اور نقد انعام سے نوازا۔