امیر کویت مکمل علاج کیلئے امریکہ روانہ

   

کویت: کویت کے امیر شیخ صباح الاحمد الصباح اپنے مکمل علاج کیلئے امریکہ روانہ ہوگئے۔عرب میڈیا کے مطابق طبی ٹیم کے مشورے پر 91 سالہ امیر کویت مکمل علاج کیلئے امریکہ گئے ہیں۔شیخ صباح ال احمد ال صباح کا اتوار کو ملک میں ایک آپریشن بھی ہوا ہے، امیر کویت کی غیر موجودگی میں قانون کے تحت ولی عہد کو قائم مقام حکمراں مقرر کیا گیا ہے۔امیر کویت کی صحت سے متعلق مزید کوئی تفصیل فراہم نہیں کی گئی ہے۔واضح رہیکہ دنیا کے دیگر ممالک کی طرح کویت میں بھی کوروناوائرس سے پورا ملک پریشان ہے۔