امیزان کے بنگلور آفس کو وسعت، حیدرآباد میں کٹوتی

,

   

بنگلورو 13 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ای کامرس کے سرکردہ عالمی ادارہ امیزان نے اپنے حیدرآباد علاقائی ہیڈکوارٹرس میں مصروفیات کو کم کرتے ہوئے بنگلورو میں کاروبار کو مزید وسعت دینے کے منصوبہ کے تحت ایک بڑا دفتر لیز پر لینے کی تیاری کرچکا ہے۔ امیزان شمالی بنگلورو میں دو ملین مربع فٹ پر اراضی کے خطے تلاش کررہا ہے۔ جس کو مستقبل میں دوگنا وسعت دینے کی گنجائش ہوسکتی ہے۔ فی الحال وہ پسند و ضرورت کے مطابق تعمیر کے ضابطہ کے تحت کیمپس لیز پر لینا چاہتا ہے۔ اس مقصد سے ایمبیسی اور بھارتیہ سٹی بلڈرس کے پاس اپنے مندوبین کو روانہ کیا ہے۔ مقام کے تعین کے لئے کمپنی کو پانچ ماہ کا وقت لگ جائے گا۔