لندن: برطانیہ میں امریکی آن لائن ریٹیلر امیزون کے ایک بڑے گودام کے باہر جمعہ کو ایک ہزار سے زیادہ کارکنوں نے تنخواہوں میں اضافہ کا مطالبہ کرتے ہوئے ہڑتال کی۔ انڈیپنڈنٹ اخبار نے اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی ۔ جی ایم بی یونین نے کہا کہ کوونٹری میں کمپنی کی سائٹ پر ملازمین اور کمپنی کے درمیان تنخواہ کو لے کر 28 دنوں سے تنازعہ چل رہا ہے ۔ جی ایم بی کی علاقائی آرگنائزر امنڈا گیئرنگ نے کہا کہ مزدور 15 پاونڈ (18.9 ڈالر) فی گھنٹہ کے حساب سے تنخواہ چاہتے ہیں … یہ بہت زیادہ مطالبہ نہیں ہے ۔ یہ اربوں پاونڈ کی کمپنی ہے لیکن بدقسمتی سے ، وہ ہماری بات نہیں سن رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کمپنی کے خلاف امریکہ، اٹلی اور اسپین سمیت کئی دیگر ممالک میں مظاہرے ہو رہے ہیں اور یہ کمپنی کی 30 سالہ تاریخ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہو گی۔