لاس اینجلس: امیزون نے عالمی براڈ بینڈ تک رسائی کو بڑھانے کی اپنی کوششوں کی جانب ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے پیر کو اپنے ‘پروجیکٹ کوئپر’ کے لیے سیٹلائٹس کی پہلی کھیپ لانچ کی۔سیٹلائٹس کو امریکی ریاست فلوریڈا کے کیپ کیناویرل اسپیس فورس اسٹیشن سے یونائیٹڈ لانچ الائنس (یو ایل اے ) اٹلس وی راکٹ کے ذریعے پاکستانی وقت کے مطابق شام 7:01 بجے لانچ کیا گیا۔امیزون کے مطابق، ’کے اے ۔01‘ نامی یہ مشن زمین سے 450 کلومیٹر کی بلندی پر 27 سیٹلائٹس کو تعینات کرنے کا ارادہ رکھتا ہے ۔