امیزون کا ریاض میں نیا کارپوریٹ دفتر کھولنے کا اعلان

   

نیویارک : دنیا کے سب سے بڑے ای کامرس پلیٹ فارم امیزوننے اپنے سعودی صارفین، کاروباری شراکت داروں اور ملازمین کی سہولت کے لیے دارالحکومت ریاض میں اپنا نیا کارپوریٹ دفتر کھولنے کا اعلان کیا ہے۔ریاض فرنٹ ٹاور میں واقع امیزونکا نیا دفتر پہلے سے موجود ایک ہزار 400 سے زیادہ ملازمین کے علاوہ مزید سعودی ٹیلنٹ کو راغب کرنے کی راہ ہموار کرے گا۔امیزون مشرق وسطٰی اور شمالی افریقہ کے نائب صدر رونالڈو موچوار نے کہا کہ ’ہمیں ریاض میں اپنے نئے دفتر کا افتتاح کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے جو مملکت میں امیزون کے صارفین، وینڈر پارٹنرز اور ملازمین کی خدمت کرنے کے ساتھ ساتھ سعودی ویژن 2030 کے مطابق اس کی سماجی اور اقتصادی ترقی کے عزم کی تصدیق ہے۔‘امیزون نے ایک بیان میں کہا ہیکہ ’وہ کمپنی کے مختلف شعبوں میں کام کرنے والے ملازمین سے ملاقات کرکے سعودی ٹیلنٹ کو بااختیار بنانے اور تربیت دینے کیلئے ایک انیشی ایٹیو پر بھی کام کر رہا ہے۔‘امیزون مینا کے خلیج تعاون کونسل کے ڈائریکٹر عبدو چللا نے کہا کہ ’ہم ایسے معماروں کی خدمات حاصل کرنے کے بارے میں بات کرتے ہیں جو اختراع اور جدت میں ہماری مدد کریں گے۔ اس کا مطلب ہے صحیح ٹیلنٹ اور ایسے لوگوں پر سرمایہ کاری کرنا جو گاہک کے سہولت مسلسل بہتر بنانے کے جذبے سے سرشار ہیں۔‘