واشنگٹن : دنیا بھر کے نہایت امیر ترین شخصیتوں کی شمار کئے جانے والے اور امیزون کمپنی کے بانی و مالک جیف بیزون نے اپنی اہلیہ میکنیز کو طلاق دیدی ہے۔ ان کی شادی کو ۲۵؍ سال ہوئے تھے۔ جیف نے اپنے ٹوئیٹر اکاؤنٹ پر یہ بات بتائی ۔ اس جوڑے نے ٹوئیٹر پر ایک بیان جاری کیا ۔جس میں انہوں نے کہا کہ ’’ ایک ساتھ پیار و محبت سے رہنے کے بعد ان ہم دونوں الگ رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔لیکن ہماری دوستی برقرار رہے گی ۔
انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ ہم ان پچیس سالوں میں اچھی طرح زندگی گذارنے کیلئے ہم ایک دوسرے کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔ ہم آگے بھی ایک دوست ، سرپرست اور شراکت دار کی حیثیت سے ایک ساتھ کام کریں گے ۔‘‘ انہیں چار بچے ہیں ۔
— Jeff Bezos (@JeffBezos) January 9, 2019