امیزون کی سلور جوبلی

   

واشنگٹن ۔ 9 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) امیزون کے معرض وجود میں آنے کے پانچ سال بعد 1999 میں اس کمپنی کے بانی جیف بیزوس نے کہا تھا کہ ’اس بات کی ضمانت نہیں ہے کہ امیزون ڈاٹ کام ایک کامیاب کمپنی ہو سکتی ہے۔ ہم جو کرنا چاہتے ہیں اس میں بہت پیچیدگی ہے۔‘یہ بہت حیران کن بات ہے کہ کمپنی کے بانی اس کی کامیابی کے حوالے سے اتنی بے یقینی کا شکار تھے۔آج 25 سال بعد امیزون دنیا کی سب سے زیادہ قابلِ قدر کمپنیوں میں سے ایک ہے جبکہ اس کے بانی بیزوس دنیا کے امیر ترین آدمی بن چکے ہیں۔جس کمپنی نے آن لائن کتابیں فروخت کرنے کے کام سے آغاز کیا تھا اب وہ ایک بڑا نام بن چکی ہے۔یہ سب مرہون منت ہے اس کمپنی کی ممبرشپ سبسکرپشن،ا سٹورز کے قیام، سودا سلف کی فروخت، اس کے اپنی سمارٹ آلات اور ایک ایسا ڈیلیوری سسٹم کی جو صارفین تک کوئی آرڈر صرف ایک گھنٹے میں پہنچا سکتا ہے۔