امیزون کے بانی جیف بیزوز دنیا کے مالدار ترین شخص

,

   

Ferty9 Clinic

واشنگٹن ۔ 26 ۔ اگست (سیاست ڈاٹ کام) امیزون کے بانی اور دنیا کے مالدار ترین شخص جیف بیزوز کی دولت میں جاریہ سال نمایاں اضافہ ہوا ہے جو 16 بلین ڈالرس سے بڑھکر 109 بلین ڈالرس ہوگئی ہے جبکہ دنیا کے دوسرے مالدار ترین شخص اور مائیکرو سافٹ کے معاون بانی بل گیٹس کی دولت 105 بلین ڈالرس ہوگئی ہے جوا یک بار پھر دنیا کے اول نمبر مال دار ترین شخص بننے سے صرف 4 بلین ڈالرس کے فاصلہ پر ہے ۔ بلومبرگ بلینیئرس انڈیکس میں یہ بات بتائی گئی ہے جس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ بل گیٹس نے جاریہ سال اپنی دولت میں 14.2 بلین ڈالرس کا اضافہ کیا ہے۔