امیزون کے بانی کی سابقہ اہلیہ کا400 ملین ڈالر کا عطیہ

   

نیویارک : آن لائن بزنس کمپنی امیزون کے بانی جیف بیزوس کی سابقہ اہلیہ میکنزی اسکاٹ نے بے گھر افراد کے لیے سرگرم ایک خیراتی ادارے کو 436 ملین ڈالر کا عطیہ دیا ہے۔ امریکی امدادی تنظیم ’ہیبی ٹیٹ فار ہیومینٹی‘ نے کہا کہ یہ رقم یوکرین کے پناہ گزینوں سمیت امریکہ اور دنیا کے دیگر ممالک میں بے گھر انسانوں کے لیے پناہ گاہوں کی تعمیر کے لیے استعمال کی جائے گی۔ 51سالہ میکنزی اسکاٹ نے، جن کی دولت کا تخمینہ فوربس میگزین نے 49.3 بلین ڈالر لگایا ہے، اعلان کیا تھا کہ وہ اپنی دولت کا کم از کم نصف حصہ خیراتی اور فلاحی کاموں کے لیے عطیہ کر دیں گی۔