امیزون کے ٹرین کارگو کو لوٹنے کی وارداتیں…

   

لاس اینجلس ۔ لاس ایجنلس یوں تو اپنی خوبصورتی کے لئے بے حد مشور ہے لیکن یہاں سارقوں نے چوری کا ایک نیا انداز اپنایا ہے جس کا سلسلہ زیادہ پرانا نہیں ہے کیونکہ آن لائن آرڈر ڈیلیور کرنے والی سب سے بڑی کمپنی امیزون کی جانب سے مختلف آرڈرس پر بھیجی جانے والی اشیاء پر مشتمل ٹرین کارگو کو لٹیرے لوٹ لیتے ہیں اور وہ اشیاء جن بکسوں میں پیاک ہوتی ہیں انہیں ٹرین کی پٹریوں پر ہی پھینک دیتے ہیں۔ حالیہ دنوں میں نہ صرف امیزون بلکہ ٹارگٹ، یوپی ایس اور فیڈایکس جیسی کوریئر کمپنیوںکے کارگو کو نشانہ بنایا گیا۔ سارق ٹرین کی پٹریوں پر ٹرین کی رفتار دھیمی ہونے کا انتظار کرتے ہیں اور جیسے ہی ٹرین دھیمی ہوتی ہے وہ کنٹینرس پر چڑھ جاتے ہیں اور تالا کاٹنے والے آلات کا استعمال کرتے ہوئے تالے توڑ ڈالتے ہیں۔ اس کے بعد وہ اپنی پسند کا سامان اکٹھا کرلیتے ہیں اور جوچیز وزن میں زیادہ ہو یا اسے دوبارہ فروخت نہ کیا جاسکتا ہو جیسے کووڈ ٹسٹ کٹ، فرنیچر اور ادویات وغیرہ اسے ہاتھ بھی نہیں لگایا جاتا۔ اس دوران ریل آپریٹر یونین پیسیفیک نے بتایا کہ لاس ایجنجلس کاؤنٹی میں ڈسمبر 2020 سے ٹرین کارگو میں سرقہ کی وارداتوں میں 160 فیصد اضافہ ہوا ہے۔