امیش دیوگن نے خواجہ معین الدین چشتی اجمیری کی گستاخی کے بعد مانگی معافی
انہوں نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ ” کورونا کا دور چل رہا ہے، یہ مشکل بھرا دور ہے، اس سلسلے میں ہم ہر خبر آپ تک پہنچا رہے ہیں، سوموار کو میں نے ہندو پجاریوں کے سنگھٹن کی طرف سے 1991 کے پلیس اف ورکشپ پورجن ایکٹ کے خلاف سپریم کورٹ میں داخل عرضی پر بحث کی“۔
”اس دوران ایک پینیلسٹ نے حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیری کا ذکر گرما گرم بحث کے دوران کیا ، اور میں کہنا کچھ چاہتا تھا مگر ان کے بارے میں میری زبان سے کچھ اور نکل گیا حالانکہ میری منشا وہ نہیں تھی، اسلئے اس کو بھول کے طور پر لینا چاہیے میری اس غلطی پر میں نے معذرت بھی کی ہے“۔
”اس لئے کہ خواجہ معین الدین چشتی اجمیری کا میں بھی عقیدت مند ہوں، میں خود اجمیر شریف جاتا ہوں، ان کی زیارت کرتا ہوں، عبادت کرتا ہوں، پھر بھی اگر میرے بیان سے کسی کو، تکلیف ہوئی ہو، تو میں معذرت خواہ ہوں۔
हज़रत ख़्वाजा मोइनुद्दीन चिश्ती में मेरी पूरी आस्था है: अमिश देवगन@AMISHDEVGAN pic.twitter.com/v2Z4Utif1u
— News18 India (@News18India) June 17, 2020