امیش پال قتل کیس: سابق ایم پی عتیق احمد سپریم کورٹ سے رجوع

   

نئی دہلی: امیش پال قتل کیس کے بعد ایم پی عتیق احمد کو انکاؤنٹر کا خطرہ ہے۔ عتیق نے آج چہارشنبہ کو سپریم کورٹ میں ایک درخواست دائر کی ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہیکہ اسے یوپی پولیس کے حوالے نہ کیا جائے۔ عتیق اس وقت گجرات کی احمد آباد جیل میں بند ہے۔ان کی درخواست میں کہا گیا ہیکہ اگر امیش پال قتل کیس میں ان سے کوئی پوچھ گچھ کرنی ہے تو وہ صرف گجرات میں ہی ہونی چاہیے۔عتیق نے کہا ہیکہ یوپی میں ان کی جان کو خطرہ ہے۔سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے بیان کا حوالہ بھی دیا گیا ہے۔ امیش پال قتل کے بعد یوگی نے کہا تھا کہ وہ مافیا کو مٹی میں ملادیں گے۔اس کے بعد بعض اعلیٰ حکام نے بھی ایسی بات کہی ہے۔ ان بیانات اور یوپی پولیس کے سابقہ ریکارڈ کا حوالہ دیتے ہوئے عتیق نے اپنی جان کی حفاظت کی درخواست کی ہے۔