امیش یادو دوسری بیٹی کے باپ بن گئے

   

نئی دہلی۔ ہندوستانی فاسٹ بولر امیش یادیو اور ان کی اہلیہ تانیا کے ہاں چہارشنبہ کو دوسری بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔ اومیش، جو آسٹریلیا کے خلاف جاری بارڈر گواسکر سیریز کے لیے ہندوستانی ٹیم کا حصہ ہیں، انہوں نے اپنی بچی کی پیدائش کا اعلان کرنے کے لیے سوشل میڈیا کا سہارا لیا ۔ اتفاق سے، آخری بار امیش کے پاس پہلی بیٹی کی خبر دینے کے لیے 2021 کی سیریز تھی، وہ بھی آسٹریلیا کے خلاف ایک سیریز کے دوران انہوں نے بیٹی کی خوش خبری سنائی تھی ۔ امیش نے اندور میں آسٹریلیا کے خلاف شاندار بولنگ کی تھی ۔