امیلڈا مارکوس کی سالگرہ پر زائد از 200 افراد غذائی سمیت کا شکار

   

منیلا۔ 3 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) فلپائن کے دارالحکومت میں چہارشنبہ کو فلپائن کی سابق خاتون اول امیلڈا مارکوس کی 90 ویں سالگرہ کے موقع پر سربراہ کی گئی غذا کے استعمال کے بعد زائد از 240 افراد کو ہاسپٹل سے رجوع ہونا پڑا جو غذائی سمیت کا واقعہ ہے۔ دریں اثناء ایک بچاؤ کاری آفیسر برائنٹ وانگ نے بتایا کہ سابق خاتون اول کی سالگرہ کے موقع پر 244 افراد نے ناشتہ میں چکن اسٹور اور چاول کھائے تھے جس کے فوری بعد انہوں نے قئے ہوئی۔ اسی دوران فوڈ اینڈ ڈرگ اینڈمنسٹریشن کے عہدیداروں نے غذا کے نمونے حاصل کرکے انہیں لیاب روانہ کردیا تاکہ یہ معلوم کیا جاسکے کہ آیا غذا زہر آلود تھی۔ وانگ نے بتایا کہ اس واقعہ کے بعد تقریبات کے دورانیہ کو مختصر کردیا گیا۔ اس موقع پر امیلڈا مارکوس نے اس واقعہ پر معذرت خواہی کی ۔