امین سایانی کے انتقال کی افواہ

   

نئی دہلی: سوشیل میڈیا موت کی ناخوشگوار خبروں کی افواہوں کا بڑا ذریعہ بنتا جارہا ہے ۔ تازہ معاملہ مشہور ریڈیو اناؤنسر امین سایانی کا ہے۔ 87 سالہ سایانی کی موت کی افواہ اڑادی گئی ہے۔ ان کے فرزند راجیل سایانی نے فیس بک کے ذریعہ اس خبر کو بکواس قرار دیا اور وضاحت کی کہ ان کے والد چاق و چوبند ہیں۔