امیٹھی میں راہول گاندھی کے ہاتھوں اوپن ہارٹ سرجری یونٹ کا افتتاح

   

امیٹھی آمد پر بی جے پی کارکنوں کا قائد اپوزیشن کے خلاف احتجاجی مظاہرہ اور قابل اعتراض پوسٹرس

امیٹھی: کانگریس سے رائے بریلی ایم پی و لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے چہارشنبہ کو ایک روزہ دورے پر امیٹھی پہنچے اور سنجے گاندھی اسپتال میں ہارٹ یونٹ کا افتتاح کر عام لوگوں کے لئے سونپا۔ وہیں منشی گنج واقع گن فیکٹر ی کا معائنہ کیا۔ گاندھ کا امیٹھی پہنچتے ہی کانگریس کارکنان اور لیڈروں نے استقبال کیا۔اس دوران کانگریس لیڈر نے مختلف پروگراموں میں شرکت کی۔ انہوں نے انڈو۔ رسین رائفل پرائیویٹ لمیٹیڈ کا معائنہ کیا۔ اس کے بعد ان کا قافلہ سیدھے منشی گنج واقع سنجے گاندھی اسپتال پہنچا جہاں راہول گاندھی نے سنجے گاندھی اسپتال میں اوپن ہارٹ سرجری یونٹ کا افتتاح کیا۔اس دوران انہوں نے ایک ایمبولنس کا افتتاح کر عوام کے لئے معنون کیا۔راہول گاندھی نے اندراگاندھی انسٹی ٹیوٹ کا بھی معائنہ کیا۔ اس کے بعد ان کا قافلہ ائیر پورٹ کے لئے روانہ ہوگیا۔ راہول گاندھی کی آمد سے قبل امیٹھی میں قابل اعتراض پوسٹر لگے دکھائی دئیے ۔ ان کے امیٹھی پہنچنے پر بی جے پی کارکنوں نے احتجاجی مظاہرہ بھی کیا۔ سنجے گاندھی اسپتال منشی گنج کے نزدیک بی جے پی کارکنوں نے راہول گاندھی کا پتلہ نذر آتش کر مخالفت کا اظہار کیا۔ قابل ذکر ہے کہ راہول گاندھی منگل کو دو روزہ دورہ پر اپنے پارلیمانی حلقہ رائے بریلی پہنچے تھے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق آج ان کا کانپور کا بھی پروگرام ہے جہاں وہ پہلگام حملے میں مارے گئے شبھم دویدی کے اہل خانہ سے ملاقات کرسکتے ہیں۔