امیٹھی میں 4افراد کا قتل، راہول گاندھی کی کشوری لال شرما سے بات چیت

   

امیٹھی: امیٹھی کے شیو رتن گنج تھانہ علاقے میں جمعرات کی رات سرکاری ٹیچر سنیل، ان کی بیوی پونم اور دو معصوم بچیوں کا قتل کر دیا گیا۔ یہ واقعہ کیوں پیش آیا اس بارے میں ابھی تک کچھ معلوم نہیں ہو سکا ہے ۔ راہول گاندھی نے امیٹھی کے ایم پی کشوری لال شرما سے بات کرنے کے بعد متاثرین کو انصاف فراہم کرنے کی بات کی۔راہول گاندھی نے امیٹھی میں ایک ہی خاندان کے چار افراد کے بہیمانہ قتل پر ر نج و غم کا اظہار کیا ہے ۔ اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے امیٹھی کے ایم پی کشوری لال شرما سے بات کی اور پورے واقعہ کی جانکاری لی اور ان سے دلت خاندان کو انصاف دلانے کے لیے مل کر کام کرنے کو کہا۔ راہول گاندھی نے یہ بھی کہا ہے کہ اگر ضرورت پڑی تو وہ خود امیٹھی آئیں گے ۔جمعرات کی رات امیٹھی کے شیو رتن گنج تھانہ علاقے میں سرکاری ٹیچر سنیل، ان کی بیوی پونم اور دو معصوم بچیوں کا قتل کر دیا گیا۔ یہ واقعہ کیوں پیش آیا اس بارے میں ابھی تک کچھ معلوم نہیں ہو سکا ہے ۔ پولیس کئی زاویوں سے تفتیش کر رہی ہے ۔ اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی راہول گاندھی نے دیر رات امیٹھی کے ایم پی سے بات کی۔