نئی دہلی ۔ 6 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) دہلی ہائیکورٹ نے اناؤ عصمت ریزی کیس کے ضمن میں ایک زندہ بچ جانے والی متاثرہ لڑکی آل انڈیا انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسیس میں قلمبند کرنے کی درخواست کو منظوری دیدی۔ دہلی ہائیکورٹ کے انتظامی شعبہ کی طرف سے شام دیر گئے اعلامیہ جاری کیا گیا جس میں کہا گیا ہیکہ خصوصی جج دھرمیش شاہ جو ان مقدمات کی سماعت کررہے ہیں، یہاں قلمبند کرسکتے ہیں۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہیکہ چیف جسٹس ڈی این پٹیل اور عدالت کے دیگر ججوں نے خصوصی جج دھرمیش شرما کو بیان قلمبند کرنے کی اجازت دی ہے۔