لکھنو: اترپردیش کے ضلع اناؤ میں 2 دلت لڑکیوں کی مشتبہ حالت میں موت کے بعد ریاستی اپوزیشن پارٹیوں بشمول سماج وادی پارٹی اور کانگریس نے جمعرات کو چیف منسٹر یوگی آدتیہ ناتھ حکومت پر تنقید کی اور کہا کہ ریاست میں لڑکیاں اور خواتین غیرمحفوظ ہیں اور پولیس خاموش تماشائی ہے۔چہارشنبہ کی رات تین کم عمر لڑکیاں اترپردیش کے ضلع اناؤ کے ایک گاؤں میں گیہوں کے کھیت میں مشتبہ حالت میں پائی گئیں ۔اطلاع ملنے پر پولیس نے انہیں ہاسپٹل منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے دو کو مردہ قرار دے دیاجبکہ تیسری کو علاج کیلئے ہاسپٹل میں داخل کرلیا۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق ان کی موت زہریلا کھا نا کھانے سے ہوئی ہے ۔
