کوڑنگل /24 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) گذشبہ روز رکن اسمبلی کوڑنگل مسٹر پٹنم نریندر ریڈی نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے قائم کردہ امدادی قیمت پر اناج خریدی مراکز پر کسان برادری کو پریشان نہ کریں ۔ تفصیلات کے بموجب گذشتہ روز سب مارکٹ یارڈ کوڑنگل میں کوڑنگل ، بمرس پیٹ اور دولت آباد منڈلوں سے وابستہ رائس ملر مالکین کا اجلاس منعقد کیا ۔ اناج خریدی مراکز پر گنی بیاگس ، اناج کی نکاسی کے مسائل کی یکسوئی کی ۔ اس خصوص میں رکن اسمبلی نے مزید کہا کہ چیف منسٹر کے سی آر نے دوراندیشی سے کام لیتے ہوئے زراعت کیلئے 24 گھنٹے برقی سربراہی ، رعتوں بندھو اسکیم وغیرہ فلاحی اسکیمات پر عمل کیا جارہا ہے ۔ نیز کہا کہ اناج کی فروختگی کے دوران کسی بھی قسم کی مشکلات آن پڑنے پر کسانوں کو موصوف کے علم میں لایا جائے ۔ اس اجلاس میں میونسپل کونسلر مسٹر مدھو سدن یادو و دیگر قائدین نے حصہ لیا ۔