اناج لیجانے والی سواریوں کو کسی بھی صورت روکا نا جائے

   

رائس ملوں کے مالکین کے ہمرا ہ ضلع کلکٹر دفتر میں اجلاس

جگتیال 22/اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )جگتیال ضلع کلکٹر جی روی نے اپنے دفتر میں ضلع جگتیال سے متعلقہ رائیس ملوں کے مالکین کے ساتھ اپنے دفتر میں اجلاس کا انعقاد عمل میں لایا۔ اس موقع پر انھوں نے رائیس ملوں کے مالکین کو تاکید کی کہ حکومت کی ہدایات کے مطابق خریدی کے مراکز سے اے اوز اور اے ای اوز کی جانب سے دھان کے معیار کی جانچ اور انکی تفصیلات کو رجسٹر میں درج کرنے کے بعد دھان کو رائیس ملوں کو فراہم کرنے پر رائیس مل کے مالکین حاصل کرلیں۔ کسی بھی صورت میں فصل کو لادنے والی سواریوں کو نہ روکا جائے۔ مسائل درپیش ہونے پر انتظامیہ کے علم میں لایا جائے۔دھوپ کی شدت اور کورونا وائیرس کے باعث احتیاطی تدابیر اور سماجی فاصلہ اختیار کیا جائیے ۔فصل کی درآمد کے موقع پر بھی خصوصی احتیاط برتا جائے۔کسان بھی اپنی فصل کو اچھی طرح سکھا کر اور صاف کرنے کے بعد ہی مراکز کو لارہے ہیں۔ مسائل کو پیش کرنے پر حکومت کے علم میں لانے کا ضلع کلکٹر نے ملروں کو تیقن دیا۔انھوں نے کہا کہ حکومت کے احکامات کی اجرائی کے بعد فصل کی درجہ بندی کی جائیگی فی الحال موجودہ ہدایات کے مطابق ہی فصل کی خریدی کی جائے۔ملر س بھی مشینوں ، ہمالیوں اور گوداموں کے انتظامات کرلیں۔ہر ملر برآمد کی گئی فصل کی جانچ کرلیں۔لیکن ملوں کے پاس بھیجی گئی فصل کو جانچ کے بہانے نہ روکنے کی ضلع کلکٹر نے تاکید کی۔انھوں نے کہا کہ ملروں کی جانب سے عاجلانہ اقدامات پر عمل آوری کرنے پر ہی خریدی کا عمل فوری طور پر مکمل ہوگا۔اس اجلاس میں ایڈیشنل ضلع کلکٹر بی راجیشم ،ڈی ایس او چندن کمار، ڈی ایم سیول سپلائی رجنی کانت، اے ڈی مارکٹنگ پرکاش، ملرس اسوسیشن کے صدر جنرل سیکریٹری اور ملرس و دیگر موجود تھے۔