پداپلی میں ایڈیشنل کلکٹر لکشمی نارائنا کا عہدیداروں کے ساتھ جائزہ اجلاس میں خطاب
پداپلی ۔24اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع کے کسانوں سے حفاظتی اقدامات پر عمل کرتے ہوئے اناج خریدنے کی پداپلی ضلع ایڈیشنل کلکٹر لکشمی نارائنا نے متعلقہ عہدیداروں کو تاکید کی. اناج کی خریداری سے متعلقہ امور پر ایڈیشنل کلکٹر نے ایم پی ڈی اوز کے ہمراہ جائزہ اجلاس منعقد کیا. باقاعدہ طریقے سے کوپن کے بناء پر کسانوں سے دھان خریدنے’ دھان میں نمی کی مقدار سے متعلقہ امورپر قبل ازیں ریتو بندھو سمیتی کو مطلع کرنے اوراس ضمن میں محکمہ زراعت کے عہدیداروں کو کسانوں میں شعور بیدار کرنے کی ضلع ایڈیشنل کلکٹر نے عہدیداروں کو ہدایت دی. دھان کو اچھی طرح سکھانے کے بعد ہی کسانوں کو خریداری مراکز لانے’ دھان کے معیار کی جانچ کے بعد ہی زرعی عہدیداروں کو دھان خریداری مراکز کو روانہ کرنے کی ہدایت دی. دھان کی خریداری کے دوران کسانوں کو تمام سہولتیں پہنچانے کے لئے اقدامات کرنے کی ہدایت دی اور کہا کہ اس ضمن میں گاؤں کی سطح پر ہی خریداری مراکز کا قیام عمل میں لایا گیا ہے. کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لئے تمام احتیاطی تدابیر اختیار کرنے’ خریداری مراکز پر لازمی طور پر سماجی دوری بنائے رکھنے اور ماسک کا استعمال کرنے کی ہدایت دی. خریداری مراکز پر درکار اناج کے تھیلوں کو دستیاب رکھنے’ ضلع کے راشن ڈیلر’ ملر اور عوام کے پاس موجود پرانے تھیلوں کا حصول کرنے کی ہدایت دی. خریدے گئے دھان کو وقتاًفوقتاً شناخت کردہ ملوں کو منتقل کرنے کی ہدایت دی. دھان کی خریداری کے دوران ہر منڈل کو دو پاڈی کلینر کا انتظام کرنے’ دھان کی خریداری کی تفصیلات وقتاً فوقتاً اوپی ایم ایس میں روزانہ درج کرنے’ اور کسانوں کو بروقت رقم ادا کرنے کی ہدایت دی. خریدے گئے دھان کی متعلقہ ملوں کو منتقلی کے دوران وہاں کے تحصیلداروں کو ہر روز جانچ کرنے کی ہدایت دی۔