اناو ریپ متاثر ہ کو نذر آتش کرنے کا مقدمہ : چارچ شیٹ داخل

   

اناو 2 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام )اترپردیش پولیس نے 23 سالہ اناو عصمت ریزی متاثرہ لڑکی کی موت کے مقدمہ میں چارچ شیٹ عدالت میںپیش کردی ہے ۔ اس متاثرہ لڑکی کو پانچ افراد نے زندہ جلادیا تھا ۔ اڈیشنل سپرنٹنڈنٹ پولیس ونود کمار پانڈے نے کہا کہ چارچ شیٹ چہارشنبہ کو عدالت میںپیش کردی گئی ۔ پانڈے ہی اس کیس کی خصوصی تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پانچ ملزمین کے خلاف واضح ثبوت موجود ہیں اور انہیں کی بنیاد پر عدالت میں چارچ شیٹ پیش کی گئی ہے ۔ اس متاثرہ لڑکی کو پانچ افراد نے زندہ جلادیا تھا جسے علاج کیلئے دہلی منتقل کیا گیا تاہم وہاں وہ جانبر نہ ہوسکی تھی ۔