اناو متاثرہ کے والد کا علاج کرنے والا ڈاکٹر فوت

   

لکھنو : اناو عصمت ریزی واقعہ کی تماثرہ لڑکی کے والد کا علاج کرنے والا ڈاکٹر چل بسا ۔ لڑکی کا والد پولیس تحویل میں مار پیٹ کے بعد ہلاک ہوگیا تھا ۔ ڈاکٹر کے افراد خاندان نے کہا کہ اسے سانس لینے میں تکلیف محسوس ہو رہی تھی ۔ افراد خاندان نے اسے فوری طور پر دواخانہ منتقل کیا گیا جہاںاسے مردہ قرار دیدیا گیا ۔ واضح رہے کہ متاثرہ کے والد کی موت کے مقدمہ کی آج سماعت ہونی تھی ۔