اناہزارے کی شراب کے متعلق کجریوال پر شدید تنقید

   

نئی دہلی : جہاں دہلی کے عوام اپنے اگلے چیف منسٹر کیلئے حق رائے دہی سے استفادہ کررہے تھے اسی وقت بدعنوانی کے خلاف تحریک کی آواز بننے والے انا ہزارے نے عام آدمی پارٹی کے کنوینر اور سابق چیف منسٹر اروندکجریوال پر شدید تنقید کی اور کہا کجریوال کے ارادے صاف تھے لیکن جب مجھے معلوم ہوا کہ وہ خود غرض ہے تو میں نے خودکو ان سے دورکرلیا۔ انہوں نے پارٹی بنائی اورآج وہی کجریوال شراب کی بات کرتا ہے جس کے خلاف ہم نے احتجاج کیا تھا تو میں نے اسے چھوڑ دیا۔ اب ملک تبھی بدلے گا جب ہم ایسے امیدوارکو ووٹ دیں جو پاکیزہ اخلاق، پاکیزہ سوچ اور زندگی میں قربانیاں دے۔ انا ہزارے نے کہا کہ شروع میں وہ میرے ساتھ آئے تھے۔ اس وقت اروندکجریوال کے ارادے بالکل صاف تھے۔ ان کا سماجی و سیاسی نقطہ نظر بھی تھا۔ تو میرے ذہن میں خیال آیا کہ وہ اچھا کام کرنے والا ہے۔ اس لیے میں نے اسے اپنے پاس رکھا لیکن پارٹی چھوڑنے کے بعد میں نے اسے چھوڑ دیا کیونکہ کجریوال کے خیالات اور ہمارے نظریوں میں تصادم ہے ۔