نئی دہلی: خواتین اور بچوں کی بہبود کی مرکزی وزیر اناپورنا دیوی جمعرات سے اروناچل پردیش کے دورے پر ہوں گی اور مرکزی حکومت کی اسکیموں کے نفاذ سے متعلق کئی پروگراموں میں حصہ لیں گی۔خواتین اور بچوں کی بہبود کی مرکزی وزارت نے آج یہاں کہا کہ مرکزی وزیر غذائیت فورٹائٹ کے تحت مختلف پروگراموں میں حصہ لینے کیلئے 10 اپریل سے 13 اپریل تک اروناچل پردیش کا دورہ کریں گی۔ اپنے دورے کے دوران وہ کئی فیلڈ دوروں اور جائزہ میٹنگوں پر توجہ مرکوز کریں گی جس کا مقصد مرکزی حکومت کی اسکیموں کے نفاذ کو بڑھانا ہے ۔ پوشن پکھواڑا پروگراموں میں حصہ لینے کے علاوہ، وہ اس علاقے میں اسکولوں، آنگن واڑی مراکز، اسپتالوں، کوآپریٹیو اور سیلف ہیلپ گروپس ( ایس ایچ جی ایس ) کا دورہ کریں گی تاکہ مستحقین کے ساتھ بات چیت کریں اور سرکاری اسکیموں کے اثرات کا جائزہ لیں۔