انا پولس۔ چین کی ایک بلدی حکومت سے طبی اعتبار سے مناسب سمجھے جانے والے 40,000 فیس ماسک میری لینڈ کے دارالحکومت انا پولس کو بطور عطیہ دیئے ہیں۔ ابتداء میں ماسک کی پیشکش انا پولس کو ماہ اپریل میں اس وقت کی گئی تھی۔ جب ورکرس کو کورونا سے اپنے تحفظ کیلئے ان کی شدید ضرورت تھی۔ انا پولس کے سٹی مینیجر ڈیوڈ جیریل نے ایک نیوز ریلیز کے ذریعہ یہ بات بتائی۔