٭ انتارتیکا میں یوکرین کے تحقیقی اسٹیشن میں جمع شدہ برف خون کی طرف سرخ رنگ اختیار کرچکا ہے جس کا سبب ایک ایسی کنجال بتائی گئی ہے جو ماحولیاتی تبدیلی کے سبب پیدا ہوتی ہے۔ یوکرین کی وزارت تعلیم و سائنس نے کہا کہ کلائمی ڈوموناس نیوالیس ایلگی کے خلیوں میں سرخ کیروٹین کی پرت ہوتی ہے جو اس کو انتہائی تیز رنگ تابکاری سے محفوظ رکھتی ہے اور اس سے برف پر سرخ دھبے بنتے ہیں۔ یہ کنجال اس وقت پیدا ہوتی ہے جو درجہ حرارت میں اضافہ کے ساتھ گرما کی آمد ہوتی ہے۔
