انتخابات، جمہوریت کا سب سے بڑا تہوار، عوم سے ووٹ ڈالنے فڈنویس کی اپیل

   

ممبئی، /21 ستمبر، ( سیاست ڈاٹ کام) مہاراشٹرا کے چیف منسٹر دیویندر فڈ نویس نے ہفتہ کو عوام سے اپیل کی کہ 21 اکٹوبر کو ہونے والے اسمبلی انتخابات میں کثیر تعداد میں اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں۔ انہوں نے تمام اپوزیشن جماعتوں پر زور دیا کہ پلاسٹک کا استعمال نہ کریں اور الیکشن کمیشن کی اپیل پر عمل کیا جائے۔ فڈنویس نے کہا کہ جمہوریت کے ایک بڑے جشن کے اعلان کا میں خیرمقدم کرتا ہوں ۔ ہر ایک شہری کو جمہوریت کے اس تہوار میں حصہ لینا چاہئے کیونکہ اس میں دیئے جانے والے ہر ووٹ کی گنتی ہوتی ہے۔ آپ کا ووٹ ترقی کے عمل کی ایک بڑی طاقت ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہاراشٹرا پلاسٹک کے ایک مرتب استعمال پر پہلے ہی پابندی عائد کرچکا ہے۔ مہاراشٹرا میں جہاں 8,94,48,211 ووٹرس ہیں 21 اکٹوبر کو اسمبلی انتخابات منعقد ہوں گے۔ 24 اکٹوبر کو ووٹوں کو گنتی مقرر ہے۔