انتخابات تک آرام بھول جائیں، محنت کریں:اسٹالن

   

چینائی9ستمبر(یو این آئی) وزیراعلیٰ اورڈی ایم کے کے صدر ایم کے اسٹالن نے آج پارٹی کے کارکنوں سے اپیل کی کہ انتخابات تک ‘آرام’ کا لفظ بھول جائیں اور انتھک محنت کریں تاکہ 2026 کے اسمبلی انتخابات میں بڑی فتح حاصل کی جا سکے جو نہ صرف پارٹی کے لیے بلکہ پورے تمل ناڈو کے لیے ہوگی اور ‘رائزنگ سن’ دوبارہ طلوع ہوگا۔ ویڈیو کانفرنس کے ذریعے ضلع سکریٹریز کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب تک انتخابات ختم نہیں ہو جاتے ‘آرام’ کا لفظ بھول جائیں کیونکہ 2026 میں جو فتح حاصل کریں گے وہ صرف ڈی ایم کے کے لیے نہیں بلکہ پورے تمل ناڈو کے لیے ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ میں بھی آپ میں سے ایک ہوں۔ اس صرف ایک بات کہہ رہا ہوں کہ انتخابات کے دن تک بھوک، نیند، آرام سب بھول جائیں اور انتھک محنت کریں۔