انتخابات سے قبل سروے پر پابندی لگانے کا مطالبہ :مایاوتی

   

لکھنؤ: یو پی اسمبلی انتخابات میں چھوٹی پارٹیوں کے اتحاد سے عوام کو محتاط رہنے کی اپیل کرتے ہوئے بہوجن سماج پارٹی کی سربراہ مایاوتی نے کہا کہ انتخاب سے قبل سروے پر روک لگانے کیلئے وہ جلد ہی الیکشن کمیشن کو خط لکھیں گی۔پارٹی کے بانی کانشی رام کی 15ویں برسی کے موقع پر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مایاوتی نے کہا کہ کچھ لوگ بی ایس پی کے کمزور ہونے کا پروپیگنڈہ کررہے ہیں حالانکہ ان کی غلط فہمی آج کی ریلی کو دیکھ کر دور ہوگئی ہوگی۔اگلے سال اترپردیش میں حکومت بنانے کا دعوی کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام کو کانگریس، بی جے پی، سماج وادی پارٹی اور عام آدمی پارٹی کے ہوا ہوائی دعوؤں سے محتاط رہنا چاہئے جن میں ذرا بھی دم نہیں ہے ۔