انتخابات سے متعلق سوشل میڈیا پوسٹس پر امریکی افسران کی طلبی

   

Ferty9 Clinic

ہرارے : زمبابوے کی وزارت خارجہ نے امریکی سفارت خانے کی ایک اہلکار کو زمبابوے کے آئندہ عام انتخابات کے بارے میں سوشل میڈیا پر پوسٹ ڈالنے کی مخالفت کرنے کیلئے طلب کیا ہے ۔وزارت خارجہ کے ترجمان لیویت موگیجو نے بتایا کہ وزارت خارجہ کی قائم مقام مستقل سیکرٹری روفینا چیکاوا نے منگل کو ہرارے میں امریکی سفارت خانے کی انچارج ایلین فرنچ سے ملاقات کی۔مسٹر موگیجو نے کہا کہ سب سے زیادہ قابل ذکر پوسٹ کا کیپشن تھا: ووٹ دینے کیلئے رجسٹر کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کی پسند سنی جائے۔ یہ کچھ دن پہلے کئی ٹویٹس میں سے ایک تھا۔مسٹر موگیجو نے کہا کہ زمبابوے کا عزم ملک میں پرامن، آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے انعقاد کرانے کا ہے ۔