سی پی آئی (ایم) کے سینئر پولیٹ بیورو رکن حنان ملا کا پی ٹی آئی کو انٹرویو
کولکاتہ ۔20 مارچ ۔( سیاست ڈاٹ کام ) کبھی مغربی بنگال کی سیاست میں سی پی آئی (ایم ) زیرقیادت بایاں محاذ ایک ناقابل فراموش طاقت تھی لیکن اب آئندہ عام انتخابات میں وہ دیگر سیاسی پارٹیوں کے ساتھ اپنی بقاء کی جنگ کرے گی ۔ بایاں محاذ ریاست پر 34 سال تک برسراقتدار رہ چکا ہے ۔ 1977 ء سے حال تک اس کی حکومت تھی جس کے اثرات ہنوز محسوس کئے جاتے ہیں ۔ اسی بایاں محاذ کو اپنے ووٹ بینک کی بتدریج فرسودگی کا سامنا درپیش ہے ۔ قیادت کا بحران اور کارکنوں کے خروج اور برسراقتدار ترنمول کانگریس میں شمولیت کا سلسلہ بھی مسلسل جاری ہے ۔ بی جے پی بایاں بازو کے سخت خلاف ہے ، وہ مغربی بنگال میں اپنے قدم جمانے کی کوشش کررہی ہے تاکہ اہم اپوزیشن پارٹی بن سکے۔ غالباً ریاست کو چار رُخی انتخابی مقابلہ کا سامنا ہوگا جس میں ترنمول کانگریس ، بی جے پی ، بایاں محاذ اور کانگریس شامل ہوں گی ۔ بایاںبازو اپنے بل بوتے پر ان تمام سے مقابلہ کرے گا۔ آئندہ عام انتخابات درحقیقت مغربی بنگال میں تمام سیاسی پارٹیوں کے لئے سخت ترین ہوں گے جس کا قبل ازیں کبھی قیاس بھی نہیں کیا گیا تھا ۔ سی پی آئی ایم کی پولیٹ بیورو کے رکن حنان ملا نے پی ٹی آئی سے کہاکہ جاریہ انتخابات درحقیقت ہماری سخت ترین سیاسی جنگ میں تبدیل ہوگئے ہیںجس کا ہم نے کبھی خیال بھی نہیں کیا تھا کہ ریاستی سیاست میں اپنا وجود منوانے کیلئے ہمیں اتنی سخت جدوجہد کرنی ہوگی حالانکہ یہ جدوجہد بی جے پی کو کرنی چاہئے تھی لیکن ہم نے اُسے ترنمول کانگریس کا متبادل ظاہر کرکے خود اپنے وجود پر ضرب لگائی ہے ۔