حیدرآباد ۔ 21 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز) : کانگریس پارٹی کے سینئیر قائد مسٹر ڈگ وجئے سنگھ نے انتخابی مرحلہ کے دوران رائے دہندوں کو رائے دہی کے دوران پرنٹیڈ ووٹ کو دکھانے کے بجائے رائے دہندوں کو بیالٹ باکس میں ڈپازٹ کے لیے جاری کرنے پر زور دیا ۔ وہ آج یہاں اپنے ایک بیان میں کہا کہ رائے دہی کے بعد اگر رائے دہندہ پرنٹیڈ ووٹ کو بیالٹ باکس میں ڈال دیتا ہے تو نہ ہی امیدوار کو اور نہ ہی کسی سیاسی جماعتوں کو کسی قسم کا کوئی اعتراض نہیں رہے گا ۔۔