انتخابات میں بی جے پی کو شکست دیں گے، اقتدار سے ہٹائیں گے: اکھلیش یادو

   

Ferty9 Clinic

لکھنؤ: سماج وادی پارٹی کے صدر اور اتر پردیش کے سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو نے پیر کو حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی پر کسانوں کو ہراساں کرنے کا الزام لگایا اور ‘انا سنکلپ’ لیا کہ وہ انہیں انتخابات میں شکست دے کر اقتدار سے ہٹا دیں گے۔’انا سنکلپ’ کے دوران نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے سماج وادی پارٹی کے ہیڈکوارٹر میں منعقد سنکلپ پروگرام میں ایس پی کے سربراہ یادو نے کہا کہ ہم سب یہ عہد کرتے ہیں کہ ہم ان لوگوں کو شکست دیں گے اور کسانوں پر ظلم اور ناانصافی کرنے والوں کو ہٹائیں گے سابق وزیر اعلیٰ نے سماج وادی پارٹی کے منشور کا حوالہ دیتے ہوئے کہا، “ایس پی کے منشور میں بہت سی چیزیں آئیں گی، لیکن آج ہم ایک قرارداد کے ساتھ کہتے ہیں کہ ہم اپنے منشور میں شامل کریں گے کہ تمام فصلوں کے لیے ایم ایس پی فراہم کی جائے گی اور گنے کے کاشتکاروں کو ان کی ادائیگی 15 دن کے اندر یقینی بنائی جائے گی۔ اس کے لیے ہم ‘فارمرز ریوالونگ فنڈ’ بنانے کے لیے کام کریں گے تاکہ کسانوں کی ادائیگی نہ رکے، انہیں آبپاشی کے لیے مفت بجلی دی جائے گی۔ کسانوں کے لیے بلا سود قرض، انشورنس اور پنشن کا بھی انتظام کیا جائے گا۔